لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ منسوخ کردیا۔
جسٹس عبہر گل نے رمشا اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی اپیل منظور کرلی۔
عدالتی کارروائی کے دوران رمشا اقبال نے سیشن کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد سیشن کورٹ کا مذکورہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم برقرار نہیں رہا۔
عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد درخواست گزار کی اپیل منظور ہوگئی۔
2026-10-07 20










