مری: ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے سکول وین حادثے میں جاں بحق ہونے والی معصوم بچی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران اور مختلف متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔
آغا ظہیر عباس شیرازی نے مرحومہ بچی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔
ڈپٹی کمشنر نے حادثے کو انتہائی افسوسناک اور دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دوبارہ تعزیت کرتے ہوئے بچی کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
2026-10-01 22









