بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ملتان میں گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور دو بیٹیاں جاں بحق

SerialKiller

ملتان میں گھر کی آگ نے 3 زندگیاں نگل لیں

ملتان میں گھر میں آتشزدگی، خاتون اور دو بیٹیاں جاں بحق

ملتان: بوسن روڈ پر اڈا لطف آباد کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور ان کی دو بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی دوسری منزل پر کرایہ دار رہائش پذیر تھے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کمرے میں موجود خاتون اور ان کی دو بیٹیوں کو نہ بچایا جا سکا اور تینوں جان کی بازی ہار گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

2026-10-29 79
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×