بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

میرب علی نے دانش تیمور اور شاہویر کادوانی کی حمایت کردی، ٹرولنگ پر اہم بات کہہ دی

SerialKiller

میرب علی دانش تیمور اور شاہویر کادوانی کی حمایت میں بول پڑیں، ٹرولنگ پر اہم بات کہہ دی

اداکار دانش تیمور اور شاہویر کادوانی کو حالیہ دنوں میں اپنی اداکاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا، جس پر اداکارہ میرب علی نے دونوں فنکاروں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

جیو ڈیجیٹل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں میرب علی نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے رجحان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوچ درست نہیں کہ کسی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانا یا ٹرول کرنا تفریح کا حصہ ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور 2026 کا ہے، اس لیے لوگوں کو اپنی پسند اور ناپسند کے اظہار کے لیے زیادہ مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اگر کسی کو کوئی پروگرام یا اداکاری پسند نہیں آتی تو اسے نہ دیکھنے کا اختیار موجود ہے۔

میرب علی نے کہا کہ ٹرولنگ کو مذاق قرار دینا بھی درست نہیں، کیونکہ مذاق وہی ہوتا ہے جس پر دوسرا شخص بھی ہنس سکے۔ اگر کسی بات سے سامنے والا محظوظ نہیں ہو رہا تو اسے محض مذاق قرار نہیں دیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ میرب علی خود بھی مختلف مواقع پر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا کر چکی ہیں، جبکہ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ان کی سابقہ منگنی اور نجی زندگی بھی ماضی میں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی ہے۔

2026-10-07 23
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×