بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

نامور مصور احمد پرویز کی 47ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

SerialKiller

فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کے معروف مصور اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے والے فنکار احمد پرویز کی 47ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

احمد پرویز 7 جولائی 1926ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی منفرد فنی صلاحیتوں اور رنگوں کے دلکش امتزاج کے ذریعے تجریدی مصوری میں ایک الگ انداز متعارف کرایا، جس نے انہیں پاکستانی فنونِ لطیفہ میں نمایاں مقام دلایا۔

ان کے فن پاروں کی نمائشیں لاہور کے علاوہ لندن اور نیویارک میں بھی منعقد ہوئیں، جہاں فنونِ لطیفہ سے وابستہ عالمی ناقدین نے ان کے کام کو سراہا۔

پاکستان میں مصوری کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے احمد پرویز کو تمغہ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا۔

احمد پرویز 5 اکتوبر 1979ء کو کراچی میں 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کو کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود ان کے تخلیق کردہ فن پارے آج بھی پاکستان کے فنونِ لطیفہ کے نمایاں ورثے کا حصہ ہیں اور ان کا فنی کام نئی نسل کے لیے اہم حوالہ سمجھا جاتا ہے۔

2026-10-05 19
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×