بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

SerialKiller

فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں پیش آیا، جہاں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد یاسر اور عبدالروف جاں بحق ہوئے، جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشیں نوشکی کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل فراہم کرنے والی ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی سنگین اور ناقابل قبول اقدام ہے۔ ان کے مطابق واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو ٹیم پر حملہ دراصل بلوچستان کے بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے خلاف حملہ ہے۔

بابر یوسفزئی نے الزام عائد کیا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان میں امن، ترقی اور بیماریوں کے خاتمے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے بچوں کو صحت مند اور محفوظ مستقبل فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی

2026-09-22 25
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×