بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام

SerialKiller

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا79واں یوم آزادی ہم سب کیلئے ایک تاریخی، پرمسرت اور تجدید عہد کا دن ہے۔ 14 اگست ہمیں ہمارے

اسلاف کی بے مثال قربانیوں، طویل جدوجہد اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بصیرت مندانہ قیادت کی یاد دلاتا ہے، جس کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد اور خودمختار ملک میسر آیا۔ پاک سرزمین کے ساتھ ہماری حب الوطنی، وفاداری اور رشتے کی بنیادیں انتہائی مضبوط اور پائیدار ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ آج کا دن خود احتسابی اور سوچنے کا موقع دیتا ہے کہ ماضی کی کن غلطیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے ہم اپنی ہم عصر قوموں سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تمام توانائیاں ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے بروئے کار لانا ہوں گی۔ آج کے دن ہم اپنے ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسلام ہمیں محبت، رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے، آزادی کی نعمتوں کے تحفظ کے لیے ہمیں اپنے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہوگا۔ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ علامہ اقبالؒ کی فکر اور بابائے قومؒ کے نظریات کے تحت ہم ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن ایک مضبوط و خوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یومِ آزادی کے موقع پر ہمیں ان اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا جو قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، فلاحی اور حقیقی جمہوری ریاست بنانے کے لیے وضع کیے تھے۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے پرامن، خوشحال اور مستحکم پاکستان چھوڑنا ہے جس کے لیے سب کو اپنے ذاتی مفادات اور وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صرف مملکت خداداد پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کی ہر اندرونی اور بیرونی سازش کو ناکام بنایا اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ جب بھی دشمن نے ناپاک عزائم کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحدوں پر جارحیت کی کوشش کی، ہماری بہادر افواج نے اسے عبرتناک شکست دے کر اس کے عزائم خاک میں ملا دئیے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس سال 14 اگست کو شایان شان اور پروقار انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے صوبائی، بین الاضلاعی اور تحصیلوں کی سطح پر بھی خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جارہاہے۔

2026-08-14 61
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×