بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

9 ادویات جعلی قرار، ڈریپ نے ریپڈ الرٹ جاری کر دیا

SerialKiller

فوٹو فائل

کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کراچی میں جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 9 جعلی و غیر قانونی ادویات کا ریپڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی کی مارکیٹوں سے مسوڑھے، امراض چشم، جلد کی جعلی ادویات پکڑی گئیں۔

ڈریپ کے مطابق کراچی کی مارکیٹوں سے 4 جعلی ماؤتھ واش پکڑے گئے ہیں، ساتھ ہی بچوں کا امراض چشم اسپرے، جلد، کان کی جعلی کریم پکڑی گئی۔ جعلی ادویات پر ایل سی فارما، نیو ہربل کیئر کراچی کا پتہ درج ہے۔

ادویات سیمپلز کو ڈرگ ٹیسنگ لیب سندھ نے جعلی قرار دیا، لیب ٹیسٹ میں جعلی ادویات کے سیمپلزمیں سالٹ کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ڈریپ کے مطابق امراض چشم کا بے بی آئی اسپرے، ٹوبرامائیسین اوپتھلمک سولوشن جعلی ہے، ٹوٹل کیئر، ڈینزیکور، اینٹی پلاک، ہیپی ٹوتھ کڈز ماؤتھ واش جعلی ہے۔

بیان کے مطابق کان درد کی پین کلر وائٹل ایئر کریم اور بے بی کیئر ایئر کریم جعلی ہے، امراض جلد کے علاج کی دوا میجک لوشن کا بیچ 002 جعلی ہے، غیرمعیاری ادویات کا معیار و افادیت غیر واضح، استعمال خطرناک ہے۔

فارمولہ دودھ کمپنیوں کو بڑا جھٹکا! ڈریپ کا سخت حکم نامہ جاری

ڈریپ کی جانب سے کراچی کی مارکیٹوں سے جعلی ادویات ضبط کرنے اور جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز، میڈیکل اسٹورز جعلی ادویات کی فوری اطلاع دیں۔

2026-11-08 7
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×