اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں خاتون اینکر ربیعہ احسن کے گھر میں قتل کی وجہ سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ کے شوہر احسن نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ گولی حادثاتی طور پر چلی،جو ربیعہ کولگ گئی، مجھے پتہ بھی نہیں تھا کہ پستول لوڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن میں 18ویں گریڈ کا افسر ہے، مقتولہ کی ایک بیٹی کی عمر 13 اور دوسری11سال کی ہے، مقتولہ اینکر پرسن کا اسلام آباد میں بیوٹی سیلون بھی ہے۔
قتل کے وقت مقتولہ کی ماں اور بہنیں بھی گھر پر تھیں، ملزم کے قبضہ سے برآمد پستول بھی غیر قانونی ہے، مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کا جائے گا۔
2026-11-08 17









