بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

وفاقی دارالحکومت کے سیکڑ ڈی 12 میں انٹرنیشنل طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کی تیاریاں

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد(انوار زیدی)کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری وفاقی دارالحکومت کے سیکڑ ڈی 12 میں انٹرنیشنل طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کی تیاریا مکمل تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی ای) کا کہنا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کا کام شروع ہونے کے بعد ایک سال کے عرصہ میں مکمل کرنے کی کوشش ہوگی اس سلسلہ میں وفاقی وزیر داخلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین سی ڈی اے ممبر ماحولیات کرکٹ اسٹیڈیم منصوبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تعمیراتی کمپنی حبیب کنسورشیم کو قذافی اسٹیڈیم میں تعمیر و تزئین کا کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہونے کے باعث اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی ذمہ داری بھی اسی کمپنی دی جائے گی اسلام آباد میں نیا کرکٹ اسٹیڈیم سیکڑ ڈی 12 کے قریب مارگلہ ہلز کے دامن میں تعمیر ہوگا حکام کا کہنا ہے کہ نیا کرکٹ اسٹیڈیم دبئی اسٹیڈیم کی طرز پر بنایا جائے گا جس میں 35 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اسٹیڈیم کے ساتھ 3 کلو میٹر طویل 3 رویہ سڑکیں اور دیگر متعلقہ انفراسٹرکچر بھی تعمیر کیا جائے گا۔


2026-07-22 22
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×