بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ٹنڈوالہ یار: شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے دلہا دلہن سمیت 400 افراد کی حالت غیر

SerialKiller

فوٹو: فائل

ٹنڈوالہ یار: ایک شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد دلہا دلہن سمیت تقریباً 400 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے باعث علاقے میں تشویش پھیل گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں کی حالت غیر ہوگئی جبکہ بعض افراد کے بے ہوش ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

متاثرہ افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مریضوں کی بڑی تعداد پہنچنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ طبی عملے نے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی طبی ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا گیا۔ حکام کے مطابق بیشتر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد اور علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ شادی کی تقریب میں فراہم کیے گئے کھانے کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں، جس کے بعد طبیعت خراب ہونے کی حتمی وجہ سامنے آنے کی توقع ہے۔

2026-09-21 18
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×