بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پاکستان، ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے، وزیراعظم شہبازشریف

SerialKiller

فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ملکوں کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان پر دستخط کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈمارشل کی وجہ سے یہ مشترکہ وژن حقیقت کےروپ میں بدلا،وزیراعظم شہبازشریف دعاگوہوں معاہدے سےتینوں ممالک میں خوشحالی بڑھے،تمام مسلم اقوام کےلیےخیرونفع ہو۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے اور خطے کی سکیورٹی اور استحکام کوبڑھاتاہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

2026-08-08 42
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×