بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پاکستان، عمان تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے لیے پُرعزم

SerialKiller

اسحاق ڈار اور عمانی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا عمانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات، تجارتی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمانی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پرتپاک میزبانی پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے دورہ پاکستان کے موقع پر طے پانے والے معاملات پر پیش رفت یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط اور باہمی دوروں کا سلسلہ جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی صورتحال بھی زیر بحث آئی، جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

2026-10-28 85
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×