بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 166,169 پوائنٹس پر پہنچ گیا

SerialKiller

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 169 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جس سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نمایاں رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت سرگرمیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1,269 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 736 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

2026-10-29 79
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×