بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پنڈی بھٹیاں میں بس حادثہ، 5 افراد جاں بحق اور 40 زخمی

SerialKiller

پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جاگری،

پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی

پنڈی بھٹیاں: پنجاب کے علاقے پنڈی بھٹیاں میں کوٹ نکہ کے قریب مسافر بس سیم نالے میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ تقریباً 40 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بس رائیونڈ سے چنیوٹ میں منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کے لیے جا رہی تھی کہ کوٹ نکہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

حکام کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کو نیند آنا بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی حتمی وجہ کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کا آپریشن جاری ہے، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

2026-10-29 78
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×