راولپنڈی: پولیس نے سکیورٹی انتظامات کے تحت راولپنڈی کے 48 تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے راولپنڈی آنے والی پولیس نفری کو ان تعلیمی اداروں میں ٹھہرانے کی تجویز ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے اضافی پولیس نفری آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی پہنچے گی، جس کے بعد سکیورٹی ڈیوٹیوں اور رہائش کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش اور نفری کے قیام سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
2026-09-21 23









