راولپنڈی کی پچ دوسری اننگز میں بہتر تھی، تاریخی فتح پر سری لنکن ٹیم خوش ہے، پوون رتنائیکے
راولپنڈی: انگلینڈ کے خلاف بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب میں اہم کردار ادا کرنے والے سری لنکن بلے باز پوون رتنائیکے نے کہا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے زیادہ بہتر دکھائی دی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پوون رتنائیکے کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم نے مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتر کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق ٹیم نے دباؤ لینے کے بجائے اپنے معمول کے کھیل پر توجہ مرکوز رکھی۔
رتنائیکے نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو ون ڈے کرکٹ کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے ہدف کا تعاقب معمول کے مطابق کیا اور بلے بازوں نے اپنی حکمت عملی پر عمل کیا۔
سری لنکن بلے باز کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف اتنا بڑا ہدف حاصل کرنا ٹیم کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ اس کامیابی نے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کے 430 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا اور میچ اپنے نام کرلیا۔ پوون رتنائیکے کی شاندار بیٹنگ بھی سری لنکا کی تاریخی فتح میں اہم رہی۔










