بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پی ٹی اے کا غیرفعال اورمنسوخ سمز پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

SerialKiller

غیرفعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کے غلط استعمال کا خدشہ ہے، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرفعال اور منسوخ شدہ موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کر دیے ہیں۔


پی ٹی اے کےمطابق غیرفعال سمز پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس کے غلط استعمال کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔


ترجمان پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہےکہ وہ اپنی موبائل سمز کی فعالیت کی تصدیق کریں اور اگر اپنا موبائل نمبر تبدیل کرچکے ہیں تو واٹس ایپ پر بھی نیا نمبر اپ ڈیٹ کریں۔


پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس صرف ایسے موبائل نمبرز پر رجسٹرڈ رکھیں جو انکے زیرِ استعمال ہوں، تاکہ اکاؤنٹس کے ممکنہ غلط استعمال سے بچا جا سکے۔

2026-10-29 43
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×