بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

چکوال عوامی فورم اور چیمبر آف کامرس کا عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر چلنے پر اتفاق

SerialKiller

چکوال کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عوامی فورم اور چیمبر آف کامرس متحد

چکوال عوامی فورم اور چیمبر آف کامرس کا عوامی مفاد میں مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق

چکوال (راجہ افتخار): چکوال عوامی فورم اور چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شہر کی ترقی، شہری مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چکوال عوامی فورم کے وفد کا چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وفد میں فورم کے چیئرمین قاضی غلام عباس، صدر پروفیسر شاہد آزاد، سٹی صدر ذوالفقار میر اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔

چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے صدر احمد فاروقی، سینئر نائب صدر قاضی محمد عمیر، نائب صدر حاجی ارشد محمود، ملک حفیظ انجم اور دیگر نمائندوں نے وفد کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں تنظیموں کے عہدیداران نے باہمی روابط مضبوط بنانے، مشترکہ اقدامات اور عوامی مفاد سے متعلق امور پر مل کر کام کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چکوال کی بہتری، شہری مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے اپنا کردار ادا کیا جائے گا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سول سوسائٹی اور کاروباری برادری کے درمیان مؤثر رابطہ شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کی نشاندہی و حل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

اس ملاقات کو چکوال میں عوامی مفاد کے مشترکہ اقدامات اور مختلف سماجی و کاروباری حلقوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

2026-10-22 77
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×