کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک کپڑوں کی فیکٹری میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 3 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جبکہ تمام ملازمین اور افراد کو فیکٹری سے محفوظ نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے 16 فائر ٹینڈرز، واٹر باؤزر اور اسنارکل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور آگ پر قابو پانے کی جدوجہد جاری ہے۔ شدید آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی عمارت شدید متاثر ہو کر مخدوش ہو گئی ہے۔
2026-09-07 31









