بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

کوٹ ادو: مظفرگڑھ کینال میں رکشا گرنے کا حادثہ، مزید 3 لاشیں برآمد

SerialKiller

فوٹو: فائل

کوٹ ادو: مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روز باراتیوں کا رکشا نہر میں گرنے کے حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے نہر میں لاپتا ہونے والے 6 بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ لاپتا بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد 11 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی نماز جنازہ بھی ان کے آبائی علاقے میں ادا کردی گئی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ حادثے کی مزید تفصیلات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

2026-08-11 37
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×