گوگل نے اپنا نیا فرنٹیئر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔
زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ محض 2 ہفتے قبل ہی اس کمپنی نے نئے اے آئی ماڈلز پیش کیے تھے اور اب نیا لارج لینگوئج ماڈل جیمنائی 4 کاربن متعارف کرایا ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے جینی 4 نامی اے آئی ماڈل بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔
جیمنائی 4 کاربن اس کمپنی کا اب تک کا سب سے ایڈوانسڈ اے آئی ماڈل ہے جو بینچ مارک ٹیسٹنگ میں جیمنائی 4 آرگون ماڈل سمیت اوپن اے آئی کے جی پی ٹی 6 آسٹرا سے زیادہ بہتر ثابت ہوا۔
گوگل کے مطابق اس نئے ماڈل کو سائبر سکیورٹی ماہرین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کیونکہ یہ سسٹمز میں موجود کمزوریوں اور انہیں ٹھیک کرنے کے لیے بہترین ہے۔
گوگل کا دوسرا نیا اے آئی ماڈل جینی 4 بنیادی طور پر ایک ورلڈ ماڈل ہے۔
یعنی یہ حقیقی اور تخلیاتی دنیاؤں کو سمولیٹ کر سکتا ہے۔
جیسے چیٹ بوٹس صارف کے جملے کے نئے الفاظ کی پیشگوئی کرتے ہیں، ورلڈ ماڈلز ڈیجیٹل یونیورس بناتے ہیں۔
یہ ماڈلز مختلف شعبوں جیسے روبوٹیکس اور ویڈیو گیم ڈیزائن کے لیے کارآمد ہوتے ہیں۔
جینی 4 میں آڈیو کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ڈویلپرز بیک گراؤنڈ آوازوں اور ڈائیلاگز کو اے آئی ورلڈز میں ایڈ کرسکیں گے۔
یہ دونوں نئے ماڈلز عام صارفین کو ابھی دستیاب نہیں بلکہ منتخب سائبر سکیورٹی ماہرین ہی جیمنائی 4 کاربن تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔









