بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ہانیہ عامر نے یشما گل کو سالگرہ پر سرپرائز دے دیا، تصاویر دیکھیں

SerialKiller

سالگرہ کی تقریب میں دونوں اداکاراؤں کے قریبی دوست بھی شریک ہوئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست یشما گل کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے انہیں خوبصورت سرپرائز دے دیا۔


ہانیہ عامر اس خاص موقع پر چیز کیک اور غبارے لے کر یشما گل کے اپارٹمنٹ پہنچیں جہاں دوست کی محبت بھری اس کوشش نے یشما کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔


سالگرہ کی تقریب میں دونوں اداکاراؤں کے قریبی دوست بھی شریک ہوئے جبکہ جشن کے بعد سب نے مل کر آرٹ سے متعلق دلچسپ اور ذہنی سکون فراہم کرنے والی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔


واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور یشما گل کی گہری دوستی شوبز انڈسٹری میں خاصی مشہور ہے اور دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آتی رہتی ہیں۔


مداحوں نے یشما گل کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور دونوں کی دوستی کو سراہا۔ ساتھ ہی بعض صارفین نے اداکاراؤں کے لباس پر تنقید بھی کی۔

2026-10-28 52
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×