بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ہمارے ڈراموں میں دوسرے مذاہب کے لوگ نظر نہیں آتے، کیا وہ ملک کا حصہ نہیں؟ ثانیہ سعید

SerialKiller

فوٹو: فائل

پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پروڈیوسرز  پر زور دیا ہے کہ وہ دوسرے مذاہب کو بھی ہمارے ڈراموں میں دکھائیں کیونکہ اقلیتیں بھی اس ملک کا حصہ ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے کہا 'ہمارے ٹیلی ویژن اسکرینز پر دوسرے مذاہب کے انسان کب نظر آتے ہیں؟ نظر آتی ہے کوئی اور کمیونٹی؟ جیسے وہ اس ملک میں رہتے ہی نہ ہوں، اس ملک کا حصہ ہی نہ ہوں'۔

داکارہ نے ڈرامہ 'مہرپوش' کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا 'یہ ڈرامہ مظہر معین نے ڈائریکٹ کیا تھا اور انہوں نے اسکرپٹ سے ہٹ کر کچھ چیزیں کیں، ہیروئن کی بیسٹ فرینڈ کو ہندو بنادیا، اس ڈرامے کی اقساط پر لوگوں کے تبصرے میں اور مظہر پڑھ کر بہت محظوظ ہوئے'۔

ثانیہ سعید نے کہا 'لوگوں نے کہا ہوا تھا یہ ہندو کون ہے بھئی یہ کہاں سے آگئے، یہ کیا اسٹار پلس چل رہا ہے؟ کیا ہمارے ملک میں ہندو نہیں رہتے؟ یہ ہمارے لوگوں کی ذہنیت ہے جب ڈراموں میں کسی اور مذہب کے فرد کو دکھایا جاتا ہے'۔

2026-06-23 25
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×