بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ہنی سنگھ کے بھانجے کی ٹریفک حادثے میں موت، گلوکار نے دکھ کا اظہار کردیا

SerialKiller

ہنی سنگھ کے بھانجے کی حادثے میں موت، گلوکار کا افسوسناک بیان سامنے آگیا

بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ اپنے بھانجے کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر شدید غمزدہ ہیں، انہوں نے اس سانحے کو اپنی زندگی کا انتہائی تکلیف دہ لمحہ قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر جالندھر میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے، جن میں معروف گلوکار ہنی سنگھ کا بھانجا بھی شامل تھا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ودت اولاک اور آروو تلوار کے نام سے ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ودت اولاک، ہنی سنگھ کے بھانجے اور پنجابی میوزک کمپنی اسپیڈ ریکارڈز کے مالک دنیش کے صاحبزادے تھے۔

دوسرے نوجوان آروو تلوار معروف مٹھائی کی دکان کے مالک کے بیٹے بتائے جاتے ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں نوجوانوں کی موت نے ان کے اہلخانہ کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔

اپنے بھانجے کی وفات پر ردعمل دیتے ہوئے ہنی سنگھ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کی زندگی کا انتہائی تاریک دور ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ اپنے بھانجے کو کھو دینا ان کیلئے ناقابل بیان تکلیف کا باعث ہے۔ انہوں نے اس سانحے کو ایک ایسا صدمہ قرار دیا جس سے گزرنا انتہائی مشکل ہے۔

2026-11-02 62
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×