بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

Advertisement

بھرم قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے

بھرم قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے


راجہ افتخار احمد 


ملک میں مہنگائی غربت بے روزگاری آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے انڈسٹری کا پہیہ جام ہو چکا ہے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے نوکریوں کے حصول کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں سفید پوش طبقے کو اپنا بھرم قائم رکھنا اب مشکل ہو چکا ہے 


حکومت کی ترجیحات سمجھ سے بالاتر ہیں کھبی کڑروں روپے بازاروں کے حسن پر لگا دیے جاتے ہیں کھبی اربوں روپے کی بسیں چلا دی جاتی ہیں آرام دہ سفری سہولیات کی کوئی بھی مخالفت نہیں کرے گا مگر اس صورت میں جب ملک میں بنیادی سہولیات کا فقدان نہ ہو علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات پینے کا صاف پانی روٹی کپڑا  مکان اور روزگار ہر شہری کا بنیادی حق ہے ریاست جب یہ سب چیزی دینے کے قابل ہو جائے تو پھر پیسے جہاں مرضی خرچ کرے کسی کو کوئی شکوہ نہیں ہو گا 


اس وقت وطن عزیز میں سب سے پریشان کاروباری طبقہ ہے کاروبار تقریباً ختم ہو چکے ہیں جس کی وجہ بھی عوام کا خوشحال نہ ہونا ہے جب ایک مہینے کا گزارہ ہی مشکل ہو جائے گا تو شہری بازاروں کا رخ کیسے کریں گے خریداری کہاں سے کریں گے 


ملک میں دہرے قانون کا خاتمہ بھی وقت کی ضرورت ہے ہمارے ہاں غریب کے الگ قانون ہے امیر کے لیے الگ قانون ہے جو اچھے روزگار پر لگا ہوا ہے مہینے کا لاکھوں روپے کما رہا ہے اسے بجلی گیس پٹرول بھی مفت مل رہا ہے جو مہینے کا 20 سے 30 ہزار کماتا ہے اس کے گھر بجلی گیس ٹیلی فون واسا اور اب خیر سے صاف و ستھرا پنجاب والوں کی تنخواہیں اور دیگر مراعات پوری کرنے کے لیے ایک نئے بل کا اضافہ جلد متوقع ہے


 وزیر اعلی پنجاب ہر دوسرے دن ایک نیا محکمہ کھڑا کر رہی ہیں پھر ان محکموں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے غریبوں کے جیبوں پر ہاتھ صاف کیے جاتے ہیں 


کہا جاتا ہے کہ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے میں اس سے بالکل متفق ہوں مگر دیگر ممالک جن میں مہنگائی ہے وہاں روزگار اور کاروبار کے مواقعے بھی موجود ہیں وہاں مہینے کے بعد بندہ اتنا کما لیتا ہے کہ مہنگائی کا زیادہ رونا نہیں رویا جاتا مہنگائی ان ممالک میں بہت کم ڈسکس کی جاتی ہے مگر ہمارے ہاں ہر روز آلو پیاز ٹماٹر اور سبزیاں مہنگی ہونے کا رونا رویا جاتا ہے کیونکہ ایک مزدور جو آج سے 20 سال پہلے 25 ہزار روپیہ تنخواہ لے رہا تھا اس کی تنخوآہ آج بھی 35 سے 40  ہزار روپے ہے 


فائیو جی کے دور میں سرکار پیسہ بسوں سڑکوں اور پلوں پر لگانے کے بجائے ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خرچ کرے ہر شہر میں ایک سے دو ٹیکنیکل کالجز بنائے جائیں تاکہ نوجوان بچے اور بچیاں جو ہر سال لاکھوں کی تعداد میں یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہو کر ڈگریاں لیے نوکریوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں وہ  سکیل سیکھنے کے لیے بھی  رخ  کریں ہنر سیکھ کر اپنے ہاتھ سے روزگار کمائیں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہو پائیں 

ہماری خواتین بڑی باہمت اور حوصلوں والی ہیں انہیں اپنے اپنے  گھروں میں روزگار مہیا کرنے کے لیے آسان اقساط پر بغیر سود کے پیسے دیے جائیں تاکہ وہ محنت کرکے اپنے خاوند کا ہاتھ بٹھا سکیں مگر ہمارے ہاں الٹ ہو رہا ہے خواتین کو ہر مہینے بے نظیر انکم سپورٹ کے پروگرام کے تحت 5 سے 8 ہزار دینے کے لیے لائنوں میں کھڑا کیا جا رہا ہے دوسرے لفظوں میں لوگوں کو بھکاری بنانے کی ترغیب دی جا رہی ہے اس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے 


سرکار اپنے اخراجات کو بھی کنٹرول کریں ایک ایک سرکاری افسر کے لیے لاکھوں کی گاڑیاں پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے سیاست دانوں کی لاکھوں روپے کی تنخواہیں جس پر وہ ابھی بھی مطمئن نظر نہیں آتے پچھلے دنوں ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کا بیان نظروں سے گزرا جس میں وہ فرما رہی تھی کہ میری غالباً پانچ یا چھ لاکھ روپے کی جو تنخواہ ہے اس میں میرا گزارا نہیں ہو سکتا آپ اندازہ لگائیں کہ ایک کلاس لاکھوں کی تنخواہیں لیکر بھی گزارہ نہیں کر پا رہی جبکہ ایک کلاس کے لیے ماہانہ آمدنی 8 ہزار مقررہ کی گئی ہے کہ جو شہری ماہانہ 8 ہزار کماتا ہے اسے ملک پاکستان میں خوشحال تصور کیا جائے اس سے بڑا بھیانک مذاق عوام کے ساتھ اور کیا ہو سکتا ہے 


جب تک ان معاشرتی ناانصافیوں کا خاتمہ نہیں ہو گا ملک میں خوشحالی نہیں آئے گی سرکار رحم فرمائے اور سفید پوش طبقے کا بھرم جو کہ آخری ہچکیاں لے رہا ہے اسے ٹوٹنے سے بچایا جائے

راجہ افتخار احمد 43
Advertisement
Advertisement

فضل الرحمان کی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملے گی، محسن نقوی

عبدالعلیم خان سے ایرانی سفیر کی ملاقات، پاک ایران تعلقات پر اہم گفتگو

2026 میں بھارتی فلمی صنعت کے معروف فنکاروں کا انتقال، آشا بھوسلے سمیت کئی شخصیات دنیا

: لیسکو کی اوسط بجلی بلنگ پر اپیل خارج، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار

بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات میں حصہ لینے کا مشورہ

لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی توسیع کی منظوری، وزیراعظم کی ہدایت

**مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش**

پنجاب میں 40 اسٹروک سینٹرز فعال، 15 مزید قائم ہوں گے، مریم نواز

پاکستان اور سعودی عرب میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے 76 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات میں حصہ لینے کا مشورہ

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

Advertisement
×