بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

Advertisement

ہڑتال کی دھمکی عجیب منطق ہے

ہڑتال کی دھمکی عجیب منطق ہے


تحریر: راجہ افتخار احمد


پچھلے چند دنوں سے سینئر صحافی کالم نگار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری نے لطفیال منگوال روڈ پر سکولز گاڑیوں پر طلباء و طالبات کی اوور لوڈنگ کی خبریں بمعہ فوٹو ثبوت کے ساتھ شیئر کی جہاں تک مجھے علم ہے ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری کا کوئی بچہ یا بچی ان گاڑیوں میں سفر نہیں کرتا انہوں نے یہ نشاندھی عوامی مفاد میں کی ہے کیونکہ جس قسم کے فوٹو نظروں سے گزرے ہیں انتہائی خطرناک طریقے سے بچوں اور بچیوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح گاڑیوں کے اطراف میں  بٹھایا گیا تھا جو کہ کسی معمولی سے جمپ یا لرزش سے بچوں کی قیتمی جان جانے کے قوی خدشات موجود  تھے 


اب حیران کن امر ہے کہ کسی بھی مسئلے کی نشاندھی کیا صحافیوں نے ہی کرنی ہے کیا ہمارے ادارے خواب غفلت کے مزے لے رہے ہیں یہ اوور لوڈڈ گاڑیاں کوئی آسمان سے گزر کر تو مختلف دیہاتوں میں نہیں پہنچ جاتی یہ سورج کی روشنی میں بچوں کو سکول لاتی ہیں اور پھر لیکر وآپس جاتی ہیں کیا وجہ ہے ٹریفک پولیس آر ٹی سیکرٹری اسسٹنٹ کمشنر و دیگر انتظامیہ کو کچھ نظر نہیں آتا یا اگر آتا بھی ہے تو کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہونا تو یہ چاہیے کہ ادارے خود نوٹس لیں اور ایسے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرے جو انسانی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ہم صحافی تو چلیں قدرت کی طرف سے چنے ہوئے ہیں خدائی فوجدار ہیں یہ نیکی کےکام کرکے بدمعاشوں کو ہم نے ہی اپنے پیچھے لگانا ہوتا ہے 


اب سینئر صحافی ریاض بٹ کی رپورٹ کے مطابق لطیفال منگوال روڈ پر سکولز گاڑیوں پر طلباء وطالبات کی اوور لوڈنگ پر پولیس  کارروائی پر ڈرائیوروں نے ہڑتال کر دی ہے ۔جس کی وجہ سے والدین کو  طلباء وطالبات کو سکول پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس صورتحال کے باعث خصوصاً راول بالا،راول زیر ، بکھاری خورد، پنڈ ہراج، لطیفال،باغ بالا ، باغ زیر، سکریالہ، نروال اور  مولے ندرال کے طلباء وطالبات شدید متاثر ہوئے 

اب اس ہڑتال کی کیا منطق بنتی ہے 


ملک میں چھوٹے چھوٹے مافیا قدم قدم پر ملتے ہیں ہر محکمے میں یونینز بنی ہوئی ہیں جہاں محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کے گرد سرکار گھیرا تنگ کرتی ہے دوسرے لفظوں میں بقول وزیراعظم صاحب جب انکی منجھی تھلے جھاڑو پھیرا جاتا ہے تو یونین فوری ہڑتال پر چلی جاتی ہے یوں حکومت اور اداروں کو بلیک میل کرکے اپنے ناجائز  مطالبات منوا لیے جاتے ہیں 


ان محکموں کی دیکھا دیکھی اب ٹرانسپورٹر حضرات بھی ان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری معصوم زندگیوں کو  صرف پیسے کی ہوس کی خاطر خطرے میں ڈالا جا رہا ہے کیا دنیا کے کسی مذہب ملک میں بھی معصوم جانوں کو  اس طریقے کے ساتھ سکولوں اور کالجوں میں لے کر جایا جاتا ہے جس طریقے سے ہمارے ہاں روزانہ صبح دیکھنے کو ملتا ہے یا بقول سابق ڈی پی او احمد محی الدین کیا یہ عوام بھیڑ بکریاں ہیں 


ضلع چکوال میں صرف اسی روٹ پر نہیں بلکہ تمام روٹس پر چھٹی کے اوقات کار میں یہیں مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ملہال مغلاں سہگل آباد خانپور جا کر دیکھ لیں سوزوکیوں اور بسوں کے چھت بچوں سے بھرے ہوں گے راقم الحروف کئی مرتبہ سہگل آباد سے ملہال مغلاں روٹس پر چلنے والی اوور لوڈڈ سکول گاڑیوں کی نشاندھی کر چکا ہے نشاندھی کے بعد وقتی کچھ ہلچل سی ہوتی ہے دو چار گاڑیوں کے چالان کیے جاتے ہیں اس کے بعد پھر صورتحال پرانی ڈگر پر وآپس آ جاتی ہے 


دو دن قبل میں کسی فیس بک پیج پر پڑھ رہا تھا کہ ڈاکٹر زاہد عباس نے تو فوٹو بنا کر اپ لوڈ کر دی ہے انہیں کیا پتہ کہ ان گاڑیوں میں چند یتیم بچے بغیر کرایہ دیے سفر بھی کرتے ہیں مطلب یہ ایک اور عجیب منطق سامنے آئی ہے جو ایک غیر قانونی کام کے دفاع میں بیان کی جا رہی ہے اگر دو چار یتیم بچوں کو مفت پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی جا رہی ہے تو کیا ان ڈرائیورں کو اب باقی بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کا لائسنس مل گیا ہے 


ڈاکٹر زاہد عباس کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے آر ٹی سیکرٹری اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راجہ محمد سرفراز سے درخواست ہے کہ ضلع کے تمام روٹس پر چلنے والی سکول گاڑیوں کی کڑی نگرانی شروع کی جائے بلکہ ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل ایک حکمنامے کے زریعے اداروں کو پابند کر دیں کہ گاڑیوں کی چھتوں پر بچوں کو لوڈ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی ار درج ہوگی اور ان کی گاڑیاں بھی تھانوں میں بند کر دی جائیں گی تاکہ مستقل بنیادوں پر اس قانون کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے اور ہزاروں بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے

راجہ افتخار احمد 44
Advertisement
Advertisement

فضل الرحمان کی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملے گی، محسن نقوی

عبدالعلیم خان سے ایرانی سفیر کی ملاقات، پاک ایران تعلقات پر اہم گفتگو

2026 میں بھارتی فلمی صنعت کے معروف فنکاروں کا انتقال، آشا بھوسلے سمیت کئی شخصیات دنیا

: لیسکو کی اوسط بجلی بلنگ پر اپیل خارج، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار

بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات میں حصہ لینے کا مشورہ

لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی توسیع کی منظوری، وزیراعظم کی ہدایت

**مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش**

پنجاب میں 40 اسٹروک سینٹرز فعال، 15 مزید قائم ہوں گے، مریم نواز

پاکستان اور سعودی عرب میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے 76 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات میں حصہ لینے کا مشورہ

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

Advertisement
×