بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

Advertisement

کھیلوں کے میدان پر جم خانوں کو فوقیت کیوں

کھیلوں کے میدان پر جم خانوں کو فوقیت کیوں


تحریر: راجہ افتخار احمد 


بچپن سے ایک جملہ سنتے آ رہے ہیں کہ کھلیوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہمارے ہسپتال ویران ہوں گے اب لگتا یوں ہے کہ وقت کے حکمرانوں نے ہسپتالوں کو آباد کرنے اور کھیلوں کے میدانوں کو برباد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے چکوال شہر کو پہلے ہی کھلیوں کے میدانوں کی کمی کا سامنا ہے جو دو سے تین کھلیوں کے میدان موجود تھے انہیں تیزی سے ملیا میٹ کیا جا رہا ہے قبل ازیں یونیورسٹی آف چکوال میں موجود گراؤنڈ ختم ہوا پھر گرلز کالج روڈ اور سبزی منڈی کے قریب موجود گراؤنڈ کو ختم کر دیا گیا تھا اور آج تلہ گنگ روڈ سے ملحقہ اسٹیڈیم کو ملیا میٹ کرکے وہاں جم خانہ تعمیر کیا جا رہا ہے ہم کیونکہ ایک دیہاتی شہر کے رہائشی ہیں اس لیے جم خانوں کا محض نام ہی سنا ہوا ہے کھبی قریب یا اندر سے دیکھنے کا موقع نہیں ملا اسی لیے زرا سرچ کرنا پڑا کہ جم خانہ کس بلا کا نام ہے تو معلوم پڑا کہ زمانہ قدیم سے اس کی نسل موجود ہے جہاں چائے کافی انڈور گیمز سویمنگ پول اور بہت کچھ مہیا کیا جاتا ہے  


اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر  ایسے جم خانے پر بھلا اعتراض کیوں کیا جا رہا ہے تو اسکا جواب ہے کہ ان  جم خانوں کی ممبر فیس ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں لی جاتی ہے اس سے خددوخال واضح ہیں کہ یہ منصوبہ خالصتاً اشرفیہ کے لیے ہیں جو اس کی ممبر شپ حاصل کرنے کے لیے لاکھوں رویے فیس ادا کریں گے اس جم خانے سے غربا دیہاڑی داڑ کے بچوں کا دور تلک کوئی تعلق واسطہ نہیں جو خود بھی دن بھر مزدوری کرتے ہیں اور شام کو گراؤنڈز  میں فٹ بال کرکٹ ہاکی وغیرہ کھیل کر دن بھر کی تھکن کو دور کرتے ہیں


 کھلیوں کے میدانوں کی کمی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ آج کل نوجوان گلی محلوں میں وکٹیں لگائیں کھیل رہے ہوتے ہیں گلیوں میں کھیلتے ہوئے کتنے حادثات رونما ہو چکے ہیں آج ہمارے گراؤنڈ نہ ہونے سے نوجوان منشیات اور آئس جیسے جان لیوا نشوں میں مبتلاء ہو چکے ہیں 


اس وقت نوجوان نسل کو سوشل میڈیا پر مختلف گیموں نے بھی اپنے حصار میں لیا ہوا ہے نوجوان ساری ساری رات موبائل فونز پر مختلف گیموں میں مصروف ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے انکی صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں آج چھوٹے چھوٹے بچے شوگر جیسی موذی مرض میں مبتلا ہیں موبائل کے ضرورت سے زیادہ استعمال پر ہر دوسرے بچے کو نظر کی عینک لگی ہوئی ہے موبائل فونز پر نوجوان جوئے کھیل رہے ہیں جوئے میں پیسے ہارنے کے بعد خودکشیاں کر رہے ہیں ایسی صورتحال میں نوجوانوں کو کھیلوں کے گراؤنڈ میں لانے کی کوششیں کرنی چاہیے تاکہ وہ جسمانی طور پر فٹ رہ سکے اور ایک صحت مند زندگی بسر کر سکے مگر ضلع چکوال میں اس سے بالکل الٹی گنگا بہہ رہی ہے اور نئے گراؤنڈ بنانے کے بجائے پہلے سے بنے قدیمی گراؤنڈ بھی ختم کیے جا رہے ہیں 


اسٹیڈیم کو ختم کرکے جم خانہ بنانے کے ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی بھرپور احتجاج کرتے ہوئے میدان میں نکل چکی ہے اسی سلسلے میں آج ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی جس میں صحافیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی پریس کانفرنس میں چیئرمین عوامی فورم چکوال ڈسٹرکٹ قاضی غلام عباس صدر پروفیسر شاہد آزاد چوہدری طاہر عباس صدر ڈسٹرکٹ فٹبول ایسوسی ایشن ضلع چکوال علی محمد میر سینئر نائب صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت رہنما مسلم لیگ ن سابق کونسلر حاجی شوکت رنگ الٰہی سابق کونسلر چوہدری عمر فاروق جمیل بالم اور اہلیان محلہ مدینہ ٹاؤن کی بڑی تعداد موجود تھی

 

شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا کہ ہمیں جم خانہ بنانے پر کوئی اعتراض نہیں مگر جم خانے کی جگہ تبدیل کی  جائے ضلعی انتظامیہ کے پاس بے شمار سرکاری املاک موجود ہیں وہاں کسی جگہ بھی جم خانہ تعمیر کیا جا سکتا ہے مگر کھیلوں کے اس اکلوتے میدان کو تباہ نہ کیا جائے


معروف علمی و ادبی شخصیت پروفسیر شاہد آزاد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو عوامی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے آج ہم مہنگائی غربت بے روزگاری کی چکی میں برے طریقے سے پس رہے ہیں اس صورتحال میں جم خانے جیسے چونچلے ہمیں  زیب نہیں دیتے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس تعمیر کو رکوانے کے لیے وہ تمام قانونی فورمز استعمال کریں گے

راجہ افتخار احمد 44
Advertisement
Advertisement

فضل الرحمان کی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملے گی، محسن نقوی

عبدالعلیم خان سے ایرانی سفیر کی ملاقات، پاک ایران تعلقات پر اہم گفتگو

2026 میں بھارتی فلمی صنعت کے معروف فنکاروں کا انتقال، آشا بھوسلے سمیت کئی شخصیات دنیا

: لیسکو کی اوسط بجلی بلنگ پر اپیل خارج، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار

بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات میں حصہ لینے کا مشورہ

لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی توسیع کی منظوری، وزیراعظم کی ہدایت

**مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش**

پنجاب میں 40 اسٹروک سینٹرز فعال، 15 مزید قائم ہوں گے، مریم نواز

پاکستان اور سعودی عرب میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے 76 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات میں حصہ لینے کا مشورہ

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

Advertisement
×