بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

آزاد کشمیر الیکشن: حلقہ 15 میں مبینہ دھاندلی کی شکایت، پیپلزپارٹی کا فوری کارروائی کا مطالبہ

SerialKiller

فوٹو فائل

مظفرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے آزاد کشمیر الیکشن سیل نے حلقہ 15 میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی شکایت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیاء القمر کی جانب سے دائر شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بنی مراسیرا جانے والی سڑکیں بند کردی گئی ہیں، جس کے باعث انتخابی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

شکایت کے مطابق بنی مراسیرا میں مسلم لیگ (ن) کے حامی مبینہ طور پر بیلٹ پیپرز پر غیر قانونی طور پر ٹھپے لگا رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے مطابق بنی مراسیرا میں مجموعی طور پر 12 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں اور یہ علاقہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مشتاق منہاس کا آبائی گاؤں بھی ہے۔

پیپلزپارٹی امیدوار ضیاء القمر نے مطالبہ کیا ہے کہ بنی مراسیرا جانے والی سڑکیں فوری طور پر کھولی جائیں تاکہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے ریٹرننگ آفیسر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر علاقے کا دورہ کریں، انتخابی عمل میں غیر جانب داری یقینی بنائیں اور مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف بروقت کارروائی کریں۔

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر الیکشن سیل کے انچارج عبدالشکور کی جانب سے یہ شکایت چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو ارسال کردی گئی ہے، جبکہ اس کی نقل متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شکایت میں عائد کیے گئے الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

2026-08-10 42
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×