بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

اربعین حسینیؑ کے موکب پر حملہ قابلِ مذمت، زائرین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

SerialKiller

فوٹو: فائل

امام حسینؑ کے زائرین کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہبی آزادی پر حملہ ہے، عالمی برادری ذمہ داروں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

اسلام آباد : مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی (حفظہ اللہ) نے اربعین حسینیؑ کے موقع پر زائرین کے پیدل موکب پر سعودی سرزمین سے ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ کے چاہنے والوں اور عزاداروں کو نشانہ بنانا انسانیت، مذہبی آزادی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، امریکی اپنی مسلسل شکست سے بکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربعین کا سفر امن، محبت، ایثار اور انسانیت کا عالمی پیغام ہے، جسے دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا۔ حملہ آور اور ان کے سرپرست انسانیت کے دشمن ہیں۔

علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ اربعین کے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، عالمی امن واک مشی پر حملہ عالمی امن پر حملہ ہے۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

2026-07-30 21
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×