بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

وزیراعظم پاکستان کی آذربائیجان کو یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد

SerialKiller

فوٹو فائل

اسلام آباد:

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر صدر الہام علیوف اور برادر ملک کے عوام کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8 نومبر آذربائیجان کی قوم کی جرأت، عزم اور قربانیوں کی تاریخی یادگار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان نے تقریباً تین دہائیوں بعد اپنی علاقائی سالمیت بحال کی، آذربائیجان کی کامیابی شہداء کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے، آذربائیجان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑا تھا اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات ناقابلِ شکست ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال باکو میں یومِ فتح کی پریڈ میں صدر الہام علیوف کے ہمراہ شرکت کا اعزاز حاصل ہوا، باکو میں یومِ فتح کی پریڈ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاس تھی۔

انہوں نے نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان ترقی کی نئی منازل طے کرتا رہے، جنوبی قفقاز خطہ پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے نام اپنے پیغام میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

2026-11-08 7
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×