اسلام آباد پولیس کے 27 لا افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ لا افسران کو مختلف اوقات میں ابتدائی طور پر تین، تین ماہ کی عارضی مدت کے لیے تعینات کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ان کی ملازمت کی مدت میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فارغ کیے گئے لا افسران کی تعیناتیاں یکم اپریل 2023 سے 3 ستمبر 2026 کے دوران کی گئی تھیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران میں اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی)، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) بھی شامل تھے۔
ملازمت سے برطرفی کا فیصلہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے ذریعے باضابطہ طور پر سامنے آیا ہے۔
2026-10-05 24








