بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

اسلام آباد: کورال کے علاقے میں خاتون کی لاش برآمد، سر میں گولی مار کر قتل

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: تھانہ کورال کی حدود میں دیدار مارکی کے قریب سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 38 سے 40 سال کے درمیان ہے اور اس کے سر میں گولی لگی ہوئی ہے۔

اطلاع ملنے پر تھانہ کورال پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات اور خاتون کی شناخت سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

2026-09-30 25
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×