بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

الشفاء آئی ٹرسٹ مرید چکوال میں روزانہ 60 سے زائد موتیا کے آپریشن، او پی ڈی 600 مریضوں تک پہنچ گئی

SerialKiller

الشفاء آئی ٹرسٹ مرید چکوال میں او پی ڈی 25 سے بڑھ کر 600 مریضوں تک پہنچ گئی

چکوال  الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی اور مرید چکوال میں آنکھوں کے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جدید مشینوں کے ذریعے آنکھوں کی بیماریوں کی تشخیص کے ساتھ مستحق مریضوں کے مفت آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں، جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی، ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر یزدانی کی زیر نگرانی آنکھوں کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ہسپتال میں روزانہ بڑی تعداد میں مستحق مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن مفت کیے جاتے ہیں، جبکہ جدید طبی آلات کی مدد سے مختلف امراض کی تشخیص اور علاج کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

الشفاء آئی ٹرسٹ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ادارے کے روحِ رواں جنرل رحمت کی ذاتی کوششوں سے لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا آنکھوں کے علاج معالجے کا ہسپتال بھی زیرِ تعمیر ہے۔

الشفاء آئی ٹرسٹ مرید چکوال میں بھی آنکھوں کے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جہاں روزانہ 60 سے زائد مریضوں کے موتیا کے آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ ادارے کی او پی ڈی کا دائرہ بھی نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ ابتدا میں جہاں روزانہ 25 مریض آتے تھے، وہیں اب یہ تعداد بڑھ کر 600 مریضوں تک پہنچ چکی ہے۔

وائس چیئرمین چکوال پریس کلب رجسٹرڈ راجہ افتخار احمد کے مطابق، الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال چکوال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر 2021 میں ادارے کے روحِ رواں جنرل رحمت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جانب سے لگایا گیا یہ پودا ایک دن تناور درخت بنے گا۔ آج ادارے کی بڑھتی ہوئی خدمات اور مریضوں کی تعداد کے پیشِ نظر ان کی یہ بات درست ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔


(راجہ افتخار)

2026-10-10 37
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×