بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف کا انکشاف

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران ایک بار پھر امن معاہدے یا کسی سمجھوتے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران ملنے والے اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ امریکا اور ایران کسی نہ کسی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق پائیدار امن پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔

خواجہ آصف نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی ممکنہ سمجھوتے سے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

2026-08-12 29
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×