بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

انتخابی اصلاحات کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی مساوی نمائندگی ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر

SerialKiller

سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ملک اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقریر میں بعض الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرتے تو بہتر ہوتا، تاہم حکومت کی جانب سے ان کے خلاف دیے گئے بیانات بھی ناقابل قبول ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں انہیں سیاسی کشیدگی کم کرنے اور معاملات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کی بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کو برابر نمائندگی ملنی چاہیے۔ اگر حکومت واقعی انتخابی نظام میں اصلاحات کی خواہش مند ہے تو اسے اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے خبردار کیا کہ ملک میں اندرونی انتشار کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوتا ہے۔ ان کے مطابق سیاسی کشیدگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے اور اس میں مزید اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریڈ لائن عبور کرنے کے حامی نہیں، کیونکہ پاکستان اور ریاست سب سے پہلے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی تناؤ بڑھنے سے ملک اور جمہوریت دونوں متاثر ہوں گے، اس لیے تمام سیاسی قیادت کو محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان سے جلد دوبارہ ملاقات بھی ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تقاریر سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ متنازع معاملات سے دور رہنا چاہیے، کیونکہ سیاسی کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔

2026-10-30 77
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×