لاہور میں فضائی آلودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
آلودگی کے اعتبار سے برکی روڈ اور اطراف کےعلاقے 520 اے کیو آئی کے ساتھ سرفہرست رہے،گلبرگ میں 457 اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اطراف میں 392 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
سمن آباد میں 363،ڈیفنس میں 332، ماڈل ٹاؤن میں 324، اقبال ٹاؤن میں 304 جبکہ اچھرہ اور اطراف کے علاقوں میں اے کیو آئی 281 ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی ایئرمانیٹرز کےمطابق لاہورمیں شمال مغربی سمت سے 8 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،طبی ماہرین نےشہریوں کو غیرضروری طور پرگھروں سےباہرنکلنےسےگریز،ماسک کے استعمال اور گھروں ودفاترکی کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی ہےتاکہ فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے









