بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

گوشوارے جمع نہ کروانے پر ایس ای سی پی نے 39,704 کمپنیوں کو “غیر فعال” قرار دے دیا

SerialKiller

فوٹو فائل

سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر کارروائی  کرتے ہوئے ایس ای سی پی نے 39 ہزار 704 کمپنیوں کو “غیر فعال” قرار دے دیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ کمپنیاں 4 سال سے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرا رہی تھیں، غیر فعال کمپنیوں کے نئے بینک اکاؤنٹس نہیں کھل سکیں گے، متعلقہ کمپنیوں کےموجودہ بینک اکاؤنٹس بھی فائلنگ مکمل ہونے تک منجمد  کر دیئے گئے، غیر فعال کمپنیاں اس دوران مالیاتی خدمات حاصل نہیں کر سکیں گی۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ دوبارہ فعال ہونے کے لیے کمپنیوں کو اپنی واجب الادا فائلنگ مکمل کرنا ہوگی،غیر فعال حیثیت کے دوران کمپنیوں کے ڈائریکٹرز میں تبدیلی رجسٹر نہیں ہو سکے گی، غیر فعال کمپنیوں میں لاہور کی 13,927 ، اسلام آباد کی 13,859 ، کراچی کی 4,868، پشاور کی 2,031 ، ملتان کی 1,861 ، فیصل آباد کی 1,384، گلگت کی 1,102، کوئٹہ کی 436 اور سکھر کی 236 کمپنیاں شامل ہیں۔

چیئرمین ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیاں قانونی تقاضے پورے کرکے دوبارہ فعال حیثیت حاصل کرسکتی ہیں،کمپنیوں کو غیر فعال قرار دینے کا مقصد کارپوریٹ رجسٹر کو زیادہ قابلِ اعتماد بنانا ہے،یہ اقدام غیر فعال کمپنیوں کے غلط استعمال کی روک تھام میں مدد دے گا، شفاف اور قابلِ اعتماد کارپوریٹ رجسٹر، کاروباری اعتماد کی بنیاد ہے، غیرفعال کمپنیوں کو الگ کرنا مالیاتی نظام کے تحفظ کے لیے اہم ہے، کمپنیاں قانونی تقاضے پورے کرکے دوبارہ فعال حیثیت حاصل کرسکتی ہیں۔ 

2026-10-31 11
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×