بالی وڈ پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی انشولا کپور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بونی کپور کی بیٹی اور اداکار ارجن کپور کی بہن انشولا نے اپنے بوائے فرینڈ روہن ٹھاکر سے شادی کی ہے۔
اس حوالے سے انشولا نے اپنے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں جوڑے کو شادی کی رسومات ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ایک تصویر میں نشولا کی سوتیلی بہنیں بونی کپور اور سری دیوی کی بیٹیاں جھانوی کپور اور خوشی کپور کو بھی موجود ہیں۔
انشولا کپور نے تصایور کے ساتھ جذباتی کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے 6 جولائی کی شادی کی تاریخ لکھتے ہوئے اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ ایک نجی تقریب تھی جس میں خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔
انشولا کپور اور روہن ٹھاکر کی منگنی جولائی 2025 میں ہوئی تھی۔










