بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

SerialKiller

فوٹو فائل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے علاقے پنجگور، سرکینی اور چھیدگی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کا اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

https://www.facebook.com/reel/3132174410317234

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ ہلاک دہشت گرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور دیگر شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں فتنہ الہندوستان کے ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

2026-08-10 29
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×