کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
2026-08-12 26










