بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

تہران چار ملکی کانفرنس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، علامہ آغا سید حسین مقدسی

SerialKiller

مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں، علامہ آغا سید حسین مقدسی

راولپنڈی: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے تہران میں چار ملکی کانفرنس کو پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی صیہونی عزائم کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی امیدیں پاکستان، ایران، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان تعاون سے وابستہ ہیں۔

ہیڈکوارٹرز علی مسجد راولپنڈی سے جاری اپنے پالیسی بیان میں علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ مسلم ممالک کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ مفادات اور امت مسلمہ کے تحفظ کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کو باہم لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق مسلم ممالک کو مذاکرات اور سفارتی رابطوں کے ذریعے ایک میز پر لانے کی کوششیں خطے میں تعاون کے فروغ کے لیے اہم ہیں۔

علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو تاریخ کے اس نازک موڑ پر بصیرت اور دوراندیشی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلم ممالک امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں سے متعلق خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ دفاعی پیکٹ میں ایران سمیت تمام مسلم ممالک کی شمولیت پر غور کیا جانا چاہیے، تاکہ عالم اسلام کے درمیان تعاون اور مشترکہ دفاع کے امکانات کو فروغ دیا جا سکے۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ نے اپنے بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان، ایران، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان رابطے مسلم دنیا میں اتحاد کو مضبوط بنانے اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

2026-10-28 94
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×