بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ججز کی پنشن کی عمر اور مراعات میں اہم ترمیم، صدر مملکت کی منظوری

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ججز کی پنشن اور مراعات سے متعلق اہم ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔ حکومت کی سفارش پر صدر مملکت نے پنشن سے متعلق شق میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

ترمیم کے تحت پنشن سے متعلق عمر کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی منظوری کے مطابق عمر کی حد 70 سال سے بڑھا کر 75 سال جبکہ دوسری مقررہ حد 85 سال سے بڑھا کر 90 سال کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے ججز کے لیے ماہانہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے میڈیکل الاؤنس کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان ترامیم کا مقصد ججز کو حاصل پنشن اور دیگر مراعات کے نظام میں تبدیلی کرنا ہے۔ نئی ترامیم کے بعد متعلقہ ججز کو مقررہ قواعد کے تحت پنشن اور میڈیکل الاؤنس کی سہولت حاصل ہوگی۔

2026-08-13 24
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×