جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں 11ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس دوران کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کونسل کی جانب سے عثمان غنی،راشد چیمہ، فرہاد علی شاہ ، منور دوگل، امجد پرویز،اسد باجوہ ، خالد بن عزیز ، شیریں عمران ، غلام سرور، امیر عجم ملک اور اجمل خان کو بطور ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی ۔
2026-07-21 53










