بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

جھنگ میں پولیس کی بڑی کارروائی، 22 کروڑ کی چوری میں مبینہ ملوث ملزم گرفتار

SerialKiller

فوٹو فائل

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ملزم مہتاب اور اس کے رشتہ دار عبدالرحمان کو جھنگ سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم مہتاب کے خلاف چوری اور نقب زنی کے 18 مقدمات درج ہیں، جبکہ ملزم پر رواں سال اپریل میں کراچی کے علاقے صدر میں 22 کروڑ روپے کی چوری میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان جھنگ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں بھی چوری کی مختلف وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عبدالرحمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج چوری کے مقدمے کا مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

2026-08-17 29
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×