بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

جہلم میں غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، سارہ امجد کی افسران کو ہدایات

SerialKiller

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ سارہ امجد کی زیر صدارت اجلاس،

جہلم میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اقدامات، غیر قانونی رکشہ اڈوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت

جہلم : شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے، غیر قانونی رکشہ اڈوں کے خاتمے اور تجاوزات کی روک تھام کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ سارہ امجد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی ایس پی ٹریفک، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، چیف آفیسر ضلع کونسل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران جہلم شہر کی اہم شاہراہوں، تجارتی مراکز اور مصروف مقامات پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے بے ترتیب پارکنگ، غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور تجاوزات کے باعث شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں رکشوں کے لیے منظم اسٹینڈز مختص کرنے، پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ سارہ امجد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی رکشہ اڈوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے ٹریفک اینڈ پارکنگ مینجمنٹ کے نظام پر مؤثر عمل درآمد اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

سارہ امجد نے کہا کہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے اور سڑکوں پر غیر ضروری رکاوٹیں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے نگرانی کا نظام مؤثر بنایا جائے اور متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کریں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانا، پارکنگ کے مسائل کم کرنا اور شہریوں کے لیے آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔


(شہزاد بٹ، غلام کبریٰ)

2026-10-09 23
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×