بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

جہلم میں گرجا گھروں اور مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس اہلکار تعینات

SerialKiller

جہلم میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ، ڈی پی او کے احکامات پر خصوصی انتظامات

جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر جہلم پولیس کے افسران اور اہلکار مختلف مقامات پر تعینات رہے، جبکہ عبادت کے لیے آنے والے افراد کو چیکنگ کے بعد گرجا گھروں میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کے احکامات پر چرچز اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے داخلی و خارجی راستوں پر ڈیوٹیاں انجام دیں اور شرکاء کی تلاشی اور چیکنگ کے بعد انہیں عبادت گاہوں میں داخل ہونے دیا گیا۔

سیکیورٹی انتظامات کے تحت چھتوں پر ڈیوٹی، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور بیریئرز کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ سینئر پولیس افسران نے فیلڈ میں موجود اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کرنے کے ساتھ انہیں سیکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

اس کے علاوہ محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کے دستے شہر بھر میں گشت کرتے رہے، جبکہ مشکوک گاڑیوں اور افراد کی نگرانی بھی کی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کا قیام پولیس کی ذمہ داری ہے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے

2026-11-02 341
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×