سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغا سید حسین مقدسی خصوصی خطاب کرینگے، انتظامات مکمل ، ذوالفقار علی راجہ، علامہ رفاقت نقوی
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی پرسہ بری امام کمیٹی کے زیرِ اہتمام قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی شاہ کی قائم کردہ سالانہ پرسہ داری منگل 18اگست کو نور پور شاہاں اسلام آباد میں ھوگی پروگرام کا آغاز حسب سابق تلاوت قرآن پاک اور حمد ونعت سے 10 بجے کیا جائے گا، مجلس عزا سے نامور علماء ذاکرین خطاب کرینگے۔ اس موقع پرماتمی جلوس ذوالجناح آور علم مبارک غازی عباس علمدار علیہ السلام ایک بجے دن برآمد ھوگا جس میں اسلام آباد راولپنڈی اور ملک کے دیگر شہر وں کے ماتمی حلقے ماتمداری اور زنجیر و قمہ کا پرسہ پیش کر یں گے۔ پرسہ بری امام کمیٹی ٹی این ایف جے کے ترجمان کے مطابق سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی پرسہ داری میں خصوصی شرکت کرکے تبرکات کی زیارت کرکے کے عزاداروں سے پیغام حسینیت اور عالمی و قومی صورتحال کے پر خطاب کریں گے۔ ٹی این ایف جے مرکزی عہدیداران،ںعلمائے کرام، دینی عمائدین درباروں کے سجادہ نشین اور ماتمی سالار بھی اس موقع پر شرکت کریں گے۔ ٹی این ایف جے مرکزی رابطہ سیکریٹری برائے فیڈرل کیپیٹل ذوالفقار علی راجہ اور صدر علامہ سید رفاقت حسین نقوی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پرسہ داری بری امام سرکار کاظمی المشھدی کے انتظامات مکمل کر لیےگئے ہیں۔








