لاہور: لاہور سے پشاور کے راستے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کو ایمن آباد کے قریب حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق انجن موڑ ایمن آباد کے قریب مین ٹریک پر ڈی ریل ہوا، تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن کے پٹری سے اترنے کے بعد ریلوے حکام نے ٹرین کو بحال کرنے اور مین ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق بحالی کا کام مکمل ہونے تک مین ٹریک پر دیگر ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
حکام کی جانب سے ٹریک کی بحالی اور متاثرہ انجن کو ہٹانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
2026-09-28 17








