بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

دیر کالونی اسکول حادثہ، انکوائری رپورٹ میں مالک ذمہ دار قرار

SerialKiller

گورنر فیصل کریم کنڈی نے قانونی جائزے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

دیر کالونی اسکول حادثہ: انکوائری رپورٹ گورنر خیبرپختونخوا کو پیش، مالک کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

پشاور: دیر کالونی اسکول حادثے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو پیش کردی گئی، جس میں اسکول کی عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر اسکول مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ گورنر نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت انکوائری رپورٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر تعلیم عامر عبداللہ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم عرفان، سیکرٹری تعلیم عنایت اللہ وسیم اور انکوائری کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران انکوائری کمیٹی نے گورنر کو رپورٹ پیش کی اور حادثے کی وجوہات، متعلقہ افسران کے بیانات، مختلف محکموں کی ذمہ داریوں، تحقیقات کے نتائج اور سفارشات پر بریفنگ دی۔

رپورٹ میں اسکول کی عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کو حادثے کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے اسکول مالک کی ذمہ داری کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں متعلقہ محکموں کی جانب سے مبینہ غفلت کی تفصیلات سے بھی گورنر کو آگاہ کیا گیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ رپورٹ کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ قانون سے مشاورت کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

2026-10-29 567
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×